سیاست کو ایک طرف کرکے سیلاب متاثرین کی مدد ہماری ترجیح ہونی چاہیے، شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کو ا یک طرف کرکے سیلاب متاثرین کی مدد ہماری ترجیحات کا مرکز ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ابھی ابھی قومی میڈیا اداروں کے ساتھ ایک انتہائی جامع سیشن کا اختتام ہوا جس میں انہیں سیلاب کی تباہی کے پیمانے، بچاؤ اور امدادی کوششوں کی موجودہ صورتحال اور بحالی کے چیلنجز پر تفصیلی بات ہوئی۔
Just concluded a very exhausitive session with the national media bodies in which they were briefed about the scale of flood calamity, current status of rescue & relief efforts & the upcoming challenge of rehabilitation. My talk on the occasion primarily consisted of two points.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
انہوں نے کہا کہ میری ان سے بات چیت کا محور دو بنیادی نکات پر تھا، ایک یہ کہ چیلنج کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہمیں اتحاد قائم کرنا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات کا مرکز بنائیں اور سیاست کو کسی اور دن کے لیے چھوڑ دیں۔
First, given magnitude of challenge, we should forge unity. It is time we put welfare of flood victims at center of our priorities & left politics for another day. Two, I reiterated all local & international donations & assistance will be audited by AGP & international aduit firm
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میرا دوسرا نکتہ یہ تھا کہ میرا عزم ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر ملنے والی امداد اور معاونت کا آڈٹ آڈیٹر جنرل پاکستان اور عالمی آڈٹ فرمز سے کرایا جائے گا۔
Comments are closed.