سیلاب کی وجہ سے کسانوں کو بڑا نقصان ہوا، سراج الحق
سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کسانوں کو بڑا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلابی علاقوں میں تعفن سے خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کا آغاز کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ادویات اور طبی عملہ کی شدید کمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے کسانوں کو بڑا نقصان ہوا، کسانوں کی کھڑی کھیتیاں اور مویشی پانی میں بہہ گئے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو منظورشدہ اقسام کے بیج اور زرعی مداخل کی مفت فراہمی یقینی بنائے جبکہ متاثرہ لوگوں کو اگلے چھ ماہ تک بجلی کے بل معاف کئے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری امداد کی تقسیم شفاف نہ ہوئی تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔
Comments are closed.