پاکستان میں نئے بجلی گھر مقامی ذرائع پر مبنی ہوں گے، خرم دستگیر

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے بجلی گھر مقامی ذرائع پر مبنی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی توجہ اندرون ملک دستیاب ذرائع ہائیڈل، سولر، تھر کول، ہوا اور نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار پر مرکوز ہے۔

اس موقعے پر وزیر توانائی نے توانائی کی اس مشکل صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لیے روڈ میپ تلاش کرنے کے لیے بروقت تحقیقی اقدام کو قابل قدر قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آہنی برادر چین واحد ملک تھا جو 2013 میں اس وقت آگے آیا جب پاکستان اپنی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا سامنا کر رہا تھا، پاکستان کے لئے مشکل وقت میں ملٹی بلین فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک معاشی ترقی کے لیے ایک قابل ذکر چیز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ رپورٹ اسی شراکت داری کا تسلسل ہے جو معاشی ڈومین سے آگے فکری شراکت تک پھیلی ہوئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.