پاکستان اور برطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں، پرویز الہٰی

پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہوئی جس میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، صحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں، برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ تعلیم، صحت، امن وامان اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔برطانیہ کے مختلف شعبوں میں جاری اصلاحاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پلان بنایا ہے، متاثرین سیلاب کو گھر بنا کر دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2002 کے میرے دور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے پلان بنایا تھا، بعد میں آنے والی حکومت نے اس پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کیا لیکن اب ہم اس اہم پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں روزگار کی فراہمی کے لئے جلد بھرتیوں پر پابندی ختم کر رہے ہیں، اس پراجیکٹ سے کوہ سلیمان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.