پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی و تاریخی رشتہ قائم ہے ، ایئر چیف

ایئر چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس، ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب، سعودی وزارت دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانےاور خاص طور پر تربیت اور آپریشنل ڈومینز میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی تعریف کی جبکہ مہمان خصوصی نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ آرٹفیشل  انٹیلیجنس کے ساتھ خلائی، الیکٹرانک وارفئیر، سائبر اور مخصوص ٹیکنالوجیز میں ترقی نے روایتی عسکری ماحول کو متاثر کیا ہے، پاک فضائیہ ان ٹیکنالوجیز کے حصول اور ترقی پر پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.