بول نیوز کی زبردستی بندش، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
بول نیوز کی زبردستی بندش، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور: بول نیوز کی زبردستی بندش کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی زبردستی بندش کی کوشش کے معاملے پر تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی ہے۔
قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کا سپاہی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں۔
قرارداد کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیمرا کی جانب سے بول نیٹ ورک کے لائسنس منسوخ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ایوان سمجھتا ہے کہ بول نیوزکی بندش کے پیچھے ہزاروں صحافیوں کامعاشی قتل عام کرنے کا منصوبہ ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
قرارداد میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بول نیوز کو بند کرکے آزادیِ صحافت پر گھناؤنا وارکیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ ایوان وفاقی حکومت اور پیمرا سے فوری طور پر بول نیوزکی بندش کا حکم نامہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
Comments are closed.