آنے والے دنوں میں اسموگ کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک

لاہور. آنے والے دنوں میں اسموگ کے خدشہ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ متحرک ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ ماحولیات کے اینٹی اسموگ اسکواڈ کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس میں اینٹی اسموگ سکواڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹی اسموگ اسکواڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے اینٹی اسموگ اسکواڈ کے عملے سے ملاقات کی اور گاڑیوں کے دھویں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ پرویزالہیٰ نے عملے کو محنت اور جذبے سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔

‘اسموگ اسکواڈ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریگا’

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کر ے گا، اینٹی اسموگ اسکواڈ مقررہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی اینٹی اسموگ اسکواڈ گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کو اینٹی اسموگ اسکواڈ کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ میں بتایا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ میں محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی ماحولیات و پارلیمانی امور راجہ بشارت، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ماحولیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

اسموگ بچوں کے لئے کتنی خطرناک ہے؟

اسموگ صرف بڑوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی بہت خطرناک ہے اور یہ بہت سے ٹریفک حادثات کا بھی سبب بنتی ہے۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اگر بچوں کو کھانسی اور چھاتی کے انفیکشن سے بچانا چاہتے ہیں تو بچوں کو سموگ سے بچانا ہوگا۔

اسموگ اور کورونا کی ایک جیسی علامات ہیں ، بچوں کو ٹھنڈی آئس کریم اور کولڈرنک سے بھی پرہیز کروائیں ، اگر بچوں کو باہر بھیجیں تو ماسک اور آنکھوں کے لیے عینک کا لازمی استعمال کروایں،طبیعت خراب ہونے یا اس طرح کی کوئی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر کو دکھائیں۔

میو اسپتال کے ایم ایس  ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ اسموگ کے باعث بچوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں جن میں گلے کا خراب ہونا،ناک کا بہنا،آنکھوں سے پانی آنا ،چیسٹ انفیکشن شامل ہے،ایسی بیماریوں سے بچنے کے لیے والدین اپنے بچوں کو کھلی فضا میں بلا وجہ بھیجنے سے پرہیز کریں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.