الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے۔

ماہر قانون بابر اعوان نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن کروایا جائے اور الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے۔

‘آج ہم نے اسلام آباد پولیس کیخلاف پہلا قدم بڑھا دیا’

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب جی بی کی سب سے بڑی پارٹی کے خلاف مقدمات بنائے گئے، آج فاضل عدالت کے سامنے کیس تیار کر کے آیا ہوں، آج ہم نے اسلام آباد پولیس کے خلاف پہلا قدم بڑھا دیا ہے، اب اگر انصاف نہ ہوا تو ہم عدالتوں میں ان سب کو لائیں گے جو سرکار سے تنخواہ لیتے ہیں۔

‘ہم دہشت گردی کی جنگ کیخلاف سنجیدہ ہیں’

بابر اعوان نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات میں بڑی عجیب بات ہے جو ساڑے پانچ ارب روپے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کر لیتا ہے، امریکا کے سائفر سے عوام حکومت نہیں تسلیم کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یوٹیوب پر کل بین کیا گیا جو افسوسناک ہوا، ہم دہشت گردی کی جنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں، جو وعدہ کر کے مکر جائے تو اسے ہم کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، عمران خان اور دیگر کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ سیف اللّٰہ نیازی، صداقت عباسی، شہزاد وسیم اور فیصل جاوید بھی عدالت پہنچے۔

عدالت نے عمران خان، اسد عمر، اسد قیصر اور فیصل واؤڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.