سندھ میں سیلاب میں کی تباہ کاریاں شدید ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب میں کی تباہ کاریاں شدید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الیکٹرونک میڈیا چینلز کے بیورو چیفس  سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران سندھ میں سیلاب کی  شدید تباہ کاری سے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی تباہی کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیا حکومت سندھ کا ساتھ دے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عالمی برادری کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب میں کی تباہ کاریاں شدید ہیں، متاثرین سیلاب بری طرح تباہی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔عالمی ادارے ، مخیر حضرات ، فلاحی تنظیمیں  موجود حالات میں حکومت سندھ کے ہاتھ بٹائیں۔

 مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت متاثرین سیلاب میں راشن بیگز ، ٹینٹس، مچھر دانیاں، فراہم کررہی ہے، میڈیا ہماری کوتائی ضرور رپورٹ کرے مگر متاثرین کی مشکلات کو اپنی نشریات سے ضرور اجاگر کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سال جتنا سیلاب آیا ہے اتنا پہلے نہیں دیکھا ، میرا اپنا گاؤں بھی سیلاب کی تباہی سے ڈوبا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد مرحلہ وار جاری رہے گی۔

سیلاب کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق  افراد کی تعداد ایک ہزار 325 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلا ب سے  سندھ میں مجموعی  522   افراد  جاں بحق ہوئے جبکہ بلوچستان  260 ،  پنجاب میں 189 ، گلگت بلتستان  22  اور آزاد کشمیر میں 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ  ملک بھر میں  5735 کلو ميٹر سڑک  بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں، سندھ میں 2500کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا جبکہ بلوچستان  میں 1500کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 80 اضلاع  بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.