ضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر داخلہ کو نوٹس جاری
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ امیدوار عابد شیر علی کی گھر گھر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریری وضاحت کیلئے رانا ثناء اللہ کو 7 ستمبر کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
Comments are closed.