پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی پر قوم کو فخر ہے، پرویز الہٰی
پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی پر قوم کو فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔
شہید کیپٹن عبد الولی،نائب صوبیدار نواز،حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس او رسپاہی ظفر اللہ کی بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
شہداءنے اپنی زندگیاں قربان کرکے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرکے شہادت کا بلند رتبہ پایا، پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی پر قوم کو فخر ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شمالی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نیتجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دروان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسزز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبدوالی 26 سالہ ، نائب صوبیدار نواز ،حوالدار غلام علی ،لائنس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربیاں رائے گاہ نہیں جائیں گی۔
Comments are closed.