شمالی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نیتجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دروان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسزز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبدوالی 26 سالہ ، نائب صوبیدار نواز ،حوالدار غلام علی ،لائنس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربیاں رائے گاہ نہیں جائیں گی۔
Comments are closed.