عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق مل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق مل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب احمد محمود بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو سیلاب 2010 میں آیا تھا یہ سیلاب اس سے بہت بڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ادویات نہیں عمارات گر چکی ہیں مویشی ختم ہو گئے ہیں لیکن پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خود امدادی سامان لے کر گیا اسے خفیہ رکھا گیا کیونکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا موقف ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے تاہم عمران خان کو جلسوں کا جنون ہے وہ جلسے کرتے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ جھوٹ سے شروع ہوا، وہ کہتے ہیں امریکہ نے خط لکھا امریکہ انٹرسٹیڈ نہیں ہے کہ عمران خان کیا کر رہے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این اے 157 کا جہاں الیکشن ہو رہا ہے وہاں سیلاب نہیں ہے اور وہاں علی موسیٰ گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
Comments are closed.