سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فرانسیسی امداد بھی پاکستان پہنچ گئی
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فرانس کی جانب سے بھی امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لے کر فرانس کا طیارہ آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
???? Arrivée du vol spécial transportant l’aide d’urgence décidée par @EmmanuelMacron après les inondations qui ont frappé le #Pakistan. Accueil par le ministre de la santé @A_Qadir_Patel, aux côtés de l’ambassadeur #FranceinPak qui a réitéré la solidarité de la #France. pic.twitter.com/W0LDDJcdVy
— France in Pakistan ???? (@FranceinPak) September 3, 2022
وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امداد حاصل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس کا ساتھ دینے پر فرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ فرانس کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان میں دوائیں اور پانی نکالنے والے بڑے پمپ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس نے ڈاکٹروں اور ماہرین کی ایک ٹیم بھی بھیجی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سیلاب زدگان کے لیے فرانس کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادی کی امداد اور بحالی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
Comments are closed.