دو وقت کا کھانا تمام سیلاب متاثرین کومہیا کیا جارہا ہے، شرجیل میمن

صوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  دو وقت کا کھانا تمام سیلاب متاثرین کومہیا کیا جارہا ہے۔

 پریس کانفرنس کررہے ہیں صوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیان بچانے کے بعد لوگوں کی بحالی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ نے اپنا بہترکیسچپیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 559اموات ہوئی ہیں جبکہ 21891زخمی ہیں اور 658304لوگ کیمپس پرموجود ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچھ لوگ سرکاری اسکولزاورسرکاری ٹینٹ سٹیزمیں موجود ہیں، ہمارے پاس مختلف دیہات کے لوگ اپرسندھ میں رہائش پذیرہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پانی ایک مہینا چلتا ہے توآم کےباغات کوبھی نقصان ہوگا ، اس صورتحال میں حکومت سندھ لوگوں کوریسکیوکررہی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ دووقت کا کھانا  ہرشخص کومہیا کیا جارہا ہے، مختلف این جی اوزبھی میدان عمل ہیں جبکہ اسکن ڈزیزسمیت دیگرصحت کی سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قوم کویکجہتی کی ضرورت ہے، اگرباہمی تعاون سے سب کی امداد کی جائے توبہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹروول روم بنایا گیا ہے اس سے مدد لی جائے اور روزانہ کی بنیاد پربریفنگ دی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.