محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں گرمی کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
صوبہ سندھ
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ تھرپارکر، بدین، عمر کوٹ ، میر پور خاص اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
صوبہ پنجاب
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مری ، گلیات، راولپنڈی،خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، منڈی بہاوألدین ،لاہور، نارووال اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم لسبیلہ،آوران، بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سوات، ہری پور، صوابی ،مردان، بونیر ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماہ ستمبر میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے ، کشمیر اور بلوچستان میں بھی معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 12 ستمبر کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن 3 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے، جولائی تا ستمبر مون سون جاری رہتا ہے۔
Comments are closed.