پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن کے مطابق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کے اختتام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دورے کے حوالے سے دو پہلو قابل ذکر ہیں، سب سے پہلے، پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن ہے، جو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نئے مواقع اور راہیں پیش کرنا ہے۔
Heading back to Pakistan today after the conclusion of my important trip to Qatar. Thank you to the government & people of Qatar, especially my brother HH Sheikh @TamimBinHamad for the warm welcome & excellent hospitality. Two aspects of the visit are noteworthy:
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 25, 2022
انہوں نے بتایا کہ دوسرا پہلو اقتصادی تعاون کو دوطرفہ تعلقات کا محور بنا کر دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت کے بارے میں زیادہ آگاہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان نوازی کے لئے قطر کی حکومت اور عوام بالخصوص تمیم بن حماد کا شرکیہ ادا کیا ۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے بتایا تھا کہ ان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
Held a very productive meeting with HH Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani, Emir of Qatar. We have decided to take our excellent bilateral relations to the next level of strategic engagement. Grateful to HH Emir for Qatar’s investment of $3 billion in various sectors of our economy.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 24, 2022
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے بہترین دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک مصروفیات کی اگلی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر کی طرف سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری پر قطری امیر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
Comments are closed.