جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے بیڑا غرق کردیا ہے

76

بہاولپور میں پی ڈی ایم کی سرائیکی چوک پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے بیڑا غرق کردیا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انتہائی پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب کھڑا ہو گیا ہے اور اپنے حقوق لینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے طعنہ دیا جاتا تھا کہ پنجاب ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکم دیں تو عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کو اسلام آباد کی طرف موڑ دوں، اگر عوام کے اس سمندر کو اسلام آباد کی طرف موڑ دوں تو جعلی وزیراعظم کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

Comments are closed.

Translate »