گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار
گلگت بلتستان ڈویژن روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رندو بلتستان میں زلزلے کی وجہ سے پہاڑ سے پتھر اور مٹی کے تودے گرے جس کی باعث شاہراہ اسکردو ملاپہ اور روندو کے مختلف مقامات بند کردیئے گئے ہیں۔
زلزلے کی وجہ سے بند شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں جبکہ متعدد مسافروں کی پتھر لگنے سے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکٹل اسکیل پر درج کیا گیا جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ زلزلے کی وجہ سے روندو کے عوام شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
زلزلے کیوں آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔
زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
لزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔
اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے اور پہاڑوں میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔
Comments are closed.