گزشتہ روز کراچی کی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کر گئے

گزشتہ روز کراچی کی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد نے ایک ساتھ 6  بچوں  کو جنم دیا تھا، بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث انکو اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ بچوں میں سے ایک بچہ پیدا ہونے سے پہلے انتقال کرگیا تھا جبکہ دو کا کل انتقال ہوگیا تھا اور باقی بچوں کا آج انتقال ہوگیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس میں تکلیف ہورہی تھی جس کی وجہ سے بچے انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا تھاجن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھیں۔

  بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے تھے ، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.