کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے نیا طریقہ واردات ڈھونڈ نکالا

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا ہے اور دن بدن وارداتوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔

حال ہی میں کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایک نوجوان بینک سے پیسے نکال کر دفتر کے باہر پہنچا تو وہاں پر پہلے سے چور پڑھے لکھے افراد کا روپ دھارے کھڑے تھے جنہوں نے پستول کی نوک پر نوجوان سے رقم چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

   دوسری جانب نیو کراچی میں ایک بینک سے فیکٹری ملازم 15 لاکھ روپے لے کر جارہا تھا کہ سیکٹر 12 بی میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔

عینی شاہدین کے مطابق چور رقم چھین کر جب فرار ہو رہے تھے تو فیکٹری کا ملازم ہاتھ جوڑ کر رقم واپس کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ملزمان نے اسکی ایک نہ سنی اور وہ فرار ہو گئے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.