چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا ہے، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ بھی قائد محمد نواز شریف کو پیش کیا۔

اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نواز شریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری بھی نبھائی۔

اس موقعے پر محمد نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

محمد نواز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.