پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران حکومت گرانے کیلئے کھودا آج خود گرگئے ہیں، بلال غفار

بلال غفار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران حکومت گرانے کیلئے کھودا آج خود گرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء بلال غفار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم کی چیخیں نکالنے کے بعد اب مفتاح مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی غلامی اور خوشامد سے مفتاح اسماعیل کو وزیر بنایا گیا۔

بلال غفار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں عمران خان کے دور میں پٹرول 115 ڈالر فی بیرل پاکستان میں 150روپے فی لیٹر تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب امپورٹڈ حکومت کے دور میں 82 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں 236 روپے لیٹر بک رہا ہے۔

بلال غفار نے کہا کہ گھر، ڈیمز کی تعمیر، فلاحی پروگرام سب چل رہے تھے، پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران حکومت گرانے کیلئے کھودا آج خود گرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء بلال غفار نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے شکست خوردہ شخص کو ملک کے تجوری کی کنجی تھمائی، شہباز شریف اور ان کی تجربہ کار ٹیم آج خود ایکسپوز ہوگئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.