پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر پرویز خٹک نے کی جس کے دوران صوبے بھر میں تنظیم سازی کا کام جلد مکمل کرنے، پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے علاوہ  آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر ممبران نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں تشکیل دیں، کمیٹیاں مختلف اضلاع  میں پارٹی اختلافات کو فی الفور ختم کرائیں گی۔

شوکت یوسفزئی نے اجلاس میں کہا کہ اجلاس میں  صوبے بھر میں  ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیمیں جمعے تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادتِ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں میں پارٹی کے سینئر لیڈر شپ اسد قیصر، شاہ فرمان، شوکت یوسفزئی، عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، نورالحق قادری، ظہور شاکر، جنید خان، شہریار آفریدی، فصل خان، شوکت علی، شہرام خان، ظاہر شاہ طورو شریک ہوئے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.