پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی
پاک فضائیہ کے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔
03 September: Pakistan Air Force has intensified it’s rescue and relief operation in flood affected areas of KPK, Sindh, Balochistan and South Punjab. Emergency Response teams of PAF are actively assisting civil administration in the rehabilitation process of the flood affectees. pic.twitter.com/EfpMSHoeg7
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 3, 2022
ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیئے سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں جبکہ علاقے میں راشن کے پیکٹ گرانے کے لیئے ہیلی کاپٹر آپریشنز بھی جاری ہیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 2272 مریضوں کا طبی معائنہ کیا جبکہ انسانی ہمدردی کے تحت پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورتمند خاندانوں میں 3765 خشک راشن کے پیکٹ اور 13800 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیئے۔
ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مردوں، عورتوں اور بچوں کو مفت کپڑے بھی فراہم کیئے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا، ہلال امتیاز (ملٹری)، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ایڈمنسٹریشن نے ضلع راجن پور میں پاک فضائیہ کے فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی بروقت اور انتھک امدادی کاروائیوں کو بھی سراہا اور سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ جب تک تمام پریشان حال ہم وطنوں کی بحالی مکمل نہیں ہو جاتی، پاک فضائیہ امدادی کاروائیاں جاری رکھے گی۔
Comments are closed.