پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی بول نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے پر شدید مذمت
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بھی بول نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے پر شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بول نیوزکا لائسنس منسوخ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو متبنہ کیا ہے کہ وہ آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کی کوشش نہ کرئے اور آئین پاکستان میں دی گئی آزادی اظہار کی آزدیوں کو سلب کرنے سے بازرہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ایسے ہتھکنڈے پہلے بھی آزما چکی ہے مگر اسے منہ کی کھانا پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کے بند ہونے کا مطلب ہزاروں کارکنوں کی بیروزگاری ہوتا ہے اور ہم حکومت کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-
پی ایف یو جے کے قائدین نے کہا کہ اس معاملے کو تمام عالمی فورمزپر اٹھایا جارہا ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس(آئی ایف جے)کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر بول نیوزکا لائسنس بحال نہ کیا تو ہم عدالتوں سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ ملک گیر مظاہروں کی کال دیں گے۔
سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے تمام یو جےز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پریس ریلیز کو شئیر کریں اور مظاہروں کا اہتمام کریں۔
Comments are closed.