وزیر اعلیٰ پنجاب انسداد ڈینگی کیلئے میدان میں اتر آئے


وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ آفس سے واپسی پر اچانک شاہ جمال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہ جمال کا دورہ کر کے انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرویلنس ٹیموں کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو چیک کیا۔ اس دوران

چودھری پرویز الٰہی نے انسداد ڈینگی اقدامات سے آگاہی کے لیے لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

اس موقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر سے برآمد ہونے والا لاروا دکھایا گیا۔

پرویز الٰہی نے لاروا برآمد ہونے والے گھر کے رہائشی فرحان اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس گھر سے لاروا برآمد ہو اس کے اردگرد کے گھروں میں سپرے کرایا جائے، سرویلنس ٹیمیں ہاٹ سپاٹ گھروں اور علاقوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارکس اور گرین ایریاز کی خصوصی چیکنگ کی جائے اور باقاعدگی سے سپرے کیا جائے، جہاں بھی پانی کھڑا ہے، اس کا جلد از جلد نکاس یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کا حکم دیا۔

اس موقعے پر کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.