وزیر اعظم کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ انہیں کرسی پر کیوں بٹھایا گیا ہے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ انہیں کرسی پر کیوں بٹھایا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انساف کے سینیئر رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا ایک کیس کیا ہوا ہے، آئین میں لکھا ہوا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ایک انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے، آج پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر آکر کھڑی ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ انہیں کرسی پر کیوں بیٹھا دیا گیا ہے، پچھلے چھ ماہ میں جو فیصلے کیے ہیں مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت ہی خطرناک بے روزگاری سامنے آرہی ہے جبکہ جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے کراچی میں جرائم بڑھ گئے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اس لیے پی ٹی آئی کی تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایکشن سے بھاگ رہے ہیں پہلے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جبکہ اس سے پہلے دو دن بلدیاتی الیکشن سے قبل ملتوی کیے گیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب عمران خان سے بھاگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن سے متعلق زیر سماعت کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی۔
اسد عمرکی جانب سے حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا جبکہ عدالت نے درخواست کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کررکھی ہے۔
Comments are closed.