وزیر اعظم نے دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے خبردار کردیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے دنیا کو یاد دلایا ہے کہ پاکستان پر آنے والی موسمیاتی آفت اگر فوری کارروائی نہیں کی گئی تو یہ صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کی تقریر کا مقصد دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے انسانیت کو لاحق خطرات سے خبردار کرنا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جس موسمیاتی آفت کا سامنا کر رہا ہے، اگر کوئی فوری اقدام نہ کیا گیا تو وہ پاکستان میں محدود نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ردعمل کیمروں سے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ہمدردی اور فکرمندی سے ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ہماری خارجہ پالیسی کے لیے اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف بھی بیان کیا اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور اچھے ہمسائیگی والے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا، بھارت کو اگست 2019 کے بعد کے اقدامات کو واپس لینا چاہیے اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کے عمل کو روکنا چاہیے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.