وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے نواز شریف سیلمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچ گئے

نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے سیلمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار بھی میٹنگ میں شرکت کے لئے سیلمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کی جائے گی اور آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

تاہم اسحاق ڈار نے گزشتہ روز بدھ کو پاکستان جانے کی تصدیق کی تھی، اسحاق ڈار کی واپسی کا حتمی فیصلہ بھی آج میٹنگ میں ہی ہو گا۔

اس دوران نواز شریف کے پرسنل سیکیورٹی گارڈز نے صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.