وزیراعظم نے 6 پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے 6 پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید 6 ارکان کو پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کردیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید جونیجو تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں جبکہ شاہدہ رحمانی اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل کا محکمہ تفویض کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رفیق جمالی کو نجکاری کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ابرار شاہ امور کشمیر، عائشہ رجب ڈیفنس پروڈکشن کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ذوالفقار بچانی آبی وسائل کے پارلیمانی سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.