نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت

نیب کے قوانین میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق اب پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 25 سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت پرانے مقدمات کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا اور آصف زردای کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

اس حوالے سے نیب کی جانب سے نظرثانی کیلیے ہائیکورٹ میں زیر التواء اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے درخواست تیار کر لی گئی ۔

خیال رہے کہ نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جبکہ وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا تھا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ  قوانین میں ترمیم کے بعد نیب کی جانب سے 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔

واپس کیے گئے ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز شامل ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.