نواز شریف کا شاندار استقبال کروں گا، عمران خان
سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے نواز شریف کا شاندار استقبال کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ممکنہ پاکستان واپسی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار مجرم ہے، مجرموں کی عیاشیاں لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کی عید ہوئی ہے۔ کرپشن کے کیسز آہستہ آہستہ معاف ہو رہے ہیں، یہ چور آئے ہی اس لیے تھے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تباہ کر دیا، معیشت تباہ کر دی۔11 سو ارب روپے کے کیسز معاف کروا لیے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئے تو ان کا شاندار استقبال کروں گا۔
Comments are closed.