ملک میں توانائی بحران، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 672 میگاواٹ ہوگیا
ملکبھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 672 میگاواٹ ہوگیا ہے ۔
ذرائع کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 672 میگاواٹ ہوگیا جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ تک ہے۔
مختلف ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 328 میگاواٹ ہے جبکہ پانی سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
اسکے علاوہ آئی پی پیز کی بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 800 میگا واٹ ہے جبکہ نیوکلئیر پاور پلانٹس 2 ہزار 358 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
سرکاری تھرمل پلانٹس 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 770 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 148 ہے۔
بگاس پاور پلانٹس سے 52 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں کو اس وقت 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
Comments are closed.