معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لکھا کہ جس دن سے سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی اس دن سے روپیے کی قدر میں ڈالر کی نسبت 58 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
جس دن سے سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد لائ گئ ہے روپیہ کی قدر میں ڈالر کی نسبت 58 روپے کی کمی ہوئی ہے. روزانہ 2 سے 4 روپے کمی ہو رہی ہے. معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے. وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں. یہ تباہ کن نظام کب تک گھسیٹا جائے گا؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 15, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ روزانہ 2 سے 4 روپے کمی ہو رہی ہے جسکی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، یہ تباہ کن نظام کب تک گھسیٹا جائے گا؟
Comments are closed.