مشکل وقت میں سینیٹر شبلی فراز عمران خان کے کام آگئے
مشکل وقت میں سینیٹر شبلی فراز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کام آگئے۔
تفصیلات کے مطابق چکوال سے واپسی سے قبل عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے مین پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث شبلی فراز نے معاون پائلٹ بن کر ہیلی کاپٹر اڑایا۔
سینیٹر شبلی فراز کے معاون پائلٹ بن کر کردار ادا کرنے کی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
ماضی میں پاک فضائیہ میں پائلٹ رہنے کے باعث شبلی فراز عمران خان کے مشکل وقت میں کام آگئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چکوال میں بہت بڑا کامیاب جلسہ کیا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔
Comments are closed.