عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی دونوں چیزیں ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔
لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران خان کو دیوار سے لگانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔
Comments are closed.