عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، خورشید شاہ

خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے اپنے یاک بیان میں کہا کہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، محض اپنی حکومت ختم ہونے پر یہ شخص ملک و فوج کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکھنا ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھو، جس نے جانیں دیں مگر صبر کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف پاکستان کا دشمن خوش ہو رہا ، یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.