عمران خان کا اتحادی ہوں اور ان کے ساتھ ہوں، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اتحادی ہوں اور ان کے ساتھ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی معاملات میں عدالتوں کو  ملوث نہ کریں البتہ میں عمران  خان کا اتحادی ہوں اور ان کے ساتھ ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں  نکلتا تو لال حویلی  کی چھت   ان کو یاد آتی ہے، لال حویلی میں صرف میں نہیں 8،10اورلوگ  بھی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جب یہ فیصلہ دیں گے تو ہم ہائیکورٹ جائیں گے، 60سال سے فریڈم ہاؤس میرے پاس ہے۔

شیخ رشید نے کہا مزید کہ 72رکنی کی کابینہ کی درخواست میں نے خود فائل کی تھی۔

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.