عمران خان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توشہ خانہ کی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان تو تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کر دیں گے اور سب کا نظر ا جائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا. لیکن توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا کہ سب کو پتہ چلے کون کیا کرتا رہا ہے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 17, 2022
اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان تو تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کر دیں گےاور سب کا نظر آجائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں سوال کیا کہ کیا توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا کہ سب کو پتہ چلے کون کیا کرتا رہا ہے؟
خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ کیس میں جواب جمع کرادیا گیا تھا جس کے بعد سماعت کو 19 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
تاہم توشہ خانہ ریفرنس کی اگلی سماعت 19 ستمبر بروز پیر کو الیکشن کمیشن میں ہوگی جس میں کمیشن اپنا فیصلہ سنادیگا۔
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کا جواب:
سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے جو کہ 60 صفحات پر مشتمل ہے۔
جواب کے مطابق عمران حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے جبکہ توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ نے وصول کیے۔
اسکے علاوہ تیس ہزار سے زائد مالیت کے کل 14 تحائف سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو ملے تاہم جواب میں تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں۔
جواب میں بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحائف کے چار یونٹ بیچے گئے جبکہ توشہ خانہ تحائف کے بدلے تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔
Comments are closed.