عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


پرویزالٰہی

چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے کینڈین نژاد پاکستانی عامر خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

 پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ عامر خان نے وزیراعلی ٰچودھری پرویزالٰہی کو وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

کینیڈین اوورسیزپاکستانیوں نے فلڈ ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اقدامات کوسراہا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے سب سے پہلے سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ کر قابل تقلید مثال قائم کی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف ہماری ترجیحات میں اولین ہے، سیلاب متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا اور ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر اوورسیز پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیات دیئے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والے وفد میں اوورسیز پاکستانی فاروق ارشد، ظفر چودھری، سہیل انجم اور شہزاد خان شامل تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.