عمران خان آج چشتیاں میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج چشتیاں میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والے جسلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔
اس جلسے کے لئے پچیس فٹ اونچا اور سو فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا جبکہ جلسہ گاہ میں پانچ ہزارکرسیاں بھی لگائی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے ۔
دوسری جانب ا فیصل جاوید نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عدالت میں متعدد اور بوگس مقدمات میں سے دو میں ضمانت لے لی ہے جس کے بعد ہم چشتیاں بہاولنگر روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان آج شام جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.