عطاءاللہ تارڑ کا وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ تارڑ نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کی بستی منگروٹھہ کا دورہ کیا اور سیلاب سے تباہ شدہ بستی میں متاثرین سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران متاثرین میں راشن کی تقسیم کی اور ان کے مسائل سنے، مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کلوئی والا میں راشن بھی بانٹا۔

واضح رہے کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 35 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، وہاں سے 14 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ دوسرا نمبر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، وہاں سے کل 11 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں جبکہ ازبکستان سے 01 امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 03 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.