شہر قائد میں موسم کیسا رہیگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہیگا جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  شہر میں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.