شہباز گل پر تشدد اور جسمانی ریمانڈ کیس، وفاق اور تحقیقاتی افسر کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے شہباز گل پر تشدد اور جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس میں وفاق اور تحقیقاتی افسر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی ، دوران سماعت شہباز گل کے وکیل سلیمان صفدر نے ٹی وی کی گئی گفتگو کا متن پڑھ کر سنایا۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہباز گل کی گفتگو کے مخصوص حصے کو ایف آئی آر کا حصہ بنایا گیا اور دوران حراست تشدد ہوا۔
دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور شہباز گل کے درمیان مکالمہ ہوا۔
اس موقع پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہمیں بتائیں قانون کیا کہتا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے سلیمان صفدر نے کہا کہ آپ عرض کر دیں۔
اس پر ریمارکس دیتے ہوئے سٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ کیا میں عرض کروں، اپنے الفاظ واپس لیں جس پر سلیمان صفدر نے معافی مانگی۔
Comments are closed.