شہباز اور مریم غلام الیکشن کمشنرکے ذریعے انتخابات پر اثرانداز ہونگے، خرم شیرزمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہباز اور مریم غلام الیکشن کمشنر کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونگے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہباز اینڈ کرپٹ کمپنی کی آڈیو لیک کے بعد چیف الیکشن کمیشن اخلاقی طور پر مستعفی ہوں۔

‘کراچی میں آئندہ دنوں ضمنی و بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں’

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشن کی سربراہی میں ہر انتخاب فکس الیکشن قرار دیا جائے گا، کراچی میں آئندہ دنوں ضمنی و بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز اور مریم غلام الیکشن کمشنر کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہوں گے، کیا چیف الیکشن کمشنر ثابت کرسکتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار ہیں؟

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ استعفے، دھاندلی سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کا ہر ہتھکنڈا آزماچکے ہیں، مریم اور شہباز کے حکم پر ہر انتخابات میں بدمزگی پیدا کی جاتی ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں مریم شہباز آڈیو کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے، الیکشن کمشنر سندھ

گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 237 ملیر اا اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 16 اکتوبر 2022 اور بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن میں جونہی حالات بہتر ہو نکلے تو وہاں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد کرایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

 ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔

عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی صورت میں 230 ارب روپے کے زائد اخراجات آنے تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.