سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ملیر میں قائم سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں۔
As announced by #SindhGovt, a new tent city has been established in Malir, Karachi with 1300 tents to house our flood affected people who were currently in Govt schools. Washrooms, kitchen, school & mobile hospital have also been established to look after the people pic.twitter.com/GePI2n6FAl
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 28, 2022
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اعلان کے تحت ملیر میں 1300 خیموں پر مشتمل نیا ٹینٹ سٹی قائم کردیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی میں واش روم، کچن، اسکول اور موبائل اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.