سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سعودی عرب سے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سعودی عرب سے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے
کراچی: شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیاء لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر نے پاک فوج کے ساتھ مل کر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ تقسیم کیا۔
سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونے والی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی۔
سعودی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ امداد کا مقصد متاثرین کو ریلیف دینا ہے جب کہ سعودیہ سے امداد میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج سمیت کھجوریں شامل ہیں۔ سعودی امداد سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی جائے گئی۔
سعودی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ایئربرج قائم کر کے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.