سیلاب متاثرین تین ماہ سے لاوارث پڑے ہیں ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین تین ماہ سے لاوارث پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج دیربالا اور کوہستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، علاقے کو اندازے سے کہیں زیادہ تباہی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین تین ماہ سے لاوارث پڑے ہیں، حکمران جماعتیں مسائل حل کرنے کےبجائے وسائل پر قابض رہنےکی لڑائی میں مصروف ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لیے ان کی رسہ کشی ختم ہونےکا نام نہیں لے رہی، حکومتیں ہوش کے ناخن لیں اور بحالی کے کاموں میں سنجیدگی دکھائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات، ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر علاقوں میں سردی کی آمد آمد ہے، سیلاب متاثرین کو چھت فراہم نہ کی گئی تو بحران شدت اختیار کرے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.