سیلابی پانی صرف اس لیے نہیں نکالا جارہا کہ مزید امداد مانگی جاسکے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی صرف اس لیے نہیں نکالا جارہا کہ مزید امداد مانگی جاسکے۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا، وہ شخص جھوٹ بول کر وزیراعظم کے جہاز میں لندن بھاگا۔

‘سندھ حکومت ہر چیز پر اپنا ٹیکس لگا لیتی ہے’

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل تو چھوٹا منی لانڈر ہے، یہ بڑے منی لانڈر ہیں، اسحاق ڈار نوازشریف کی منی لانڈرنگ پر وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ سمیت کراچی کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دوبارہ آگے کردی گئی، سندھ حکومت اپنا ٹیکس لگا لیتی ہے، ہر چیز پر ٹیکس ہے، یہ اب بات کرنے اور سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا ہے کہ کراچی کی کوئی سڑک ٹھیک نہیں، کچرا اٹھتا نہیں، بجلی آتی نہیں، ٹیکس لیں لیکن یہ انسان کی زندگی تو رہنے کے قابل کردیں۔

‘مرتضیٰ وہاب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں’

انہوں نے کہا کہ کراچی سے پاکستان کا 50فیصد سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے، مرتضیٰ وہاب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں 15سال سے حکومت ہے، کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں آئی، سالوں سے ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی کو تباہ کیا گیا، پانی جان بوجھ کر نہیں نکالا جارہا ہے، پانی صرف اس لیے نہیں نکالا جارہا کہ  مزید امداد مانگی جاسکے۔

 اگلے سیزن کیلئے پانی کی مزید کمی کا خدشہ

ملک میں سیلاب کا پان  ابھی تک نہیں اترا جس کی وجہ سے اگلے سیزن کے لئے پانی کی مزید کمی کا خدشہ ظاہر ہورہا ہے۔

ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ربیع سیزن کے دوران کتنا پانی دستیاب ہوگا اسکا ابتدائی تخمینہ لگا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ربیع سیزن کے لئے پانی کی بیس فیصد کمی کا خدشہ ہے، ربیع سیزن کے دوران اکیس سے چوبیس ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا جبکہ ڈیموں میں 9.5ملین ایکڑ فٹ ذخیرہ موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی میں ابتدائی تخمینہ لگایا گیا کہ ربیع سیزن کے دوران بیس فیصد پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کے دوران پنجاب نے انڈس زون میں پانی کے نقصانات زیرو رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس کے علاوہ سندھ کی جانب سے پنجاب کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے انڈس زون میں دس فیصد نقصانات رکھنے کا مئوقف اختیار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے ربیع سیزن کے دوران انڈس زون کے لئے پانی کے نقصان کی حد آٹھ فیصد کرنے کی سفارش کر دی۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے ربیع سیزن میں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا حتمی تقسیم کا فیصلہ کرنے کے لئے ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 29ستمبر کو طلب کرلیا گیا جس کی صدارت چئیرمین ارسا زاہد جونیجو کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.